وزیراعظم مودی نے ناگپور میں وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھائی
ناگپور، دسمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ناگپور ریلوے اسٹیشن سے ناگپور اور بلاسپور کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔مسٹر مودی نے صبح تقریباً 9.30 بجے ناگپور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور پریمیم ٹرین کو جھنڈی دکھائی۔بلاس پور-ناگپور وندے بھارت ایکسپریس اپنا سفر ساڑھے پانچ گھنٹے میں مکمل کرے گی۔ اس دوران وندے بھارت ایکسپریس کا رائے پور، درگ اور گونڈیا میں اسٹاپیج ہے۔پہلی ’’وندے بھارت ایکسپریس‘‘ ٹرین کو 15 فروری 2019 کو نئی دہلی کانپور-الہ آباد- وارانسی روٹ پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، وزیر ریلوے راؤ صاحب دانوے، مرکزی وزیر نتن گڈکری، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور دیگر اہم رہنما موجود تھے۔