نیپال میں 6.6 شدت کا زلزلہ، 6 افراد کی موت

کھٹمنڈو، نومبر۔ بدھ کی صبح مغربی نیپال میں 6.6 شدت کے زلزلے میں کم از کم چھ افراد کی موت اور پانچ زخمی ہو گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق نصف شب کے بعد 2 بج کر 12 منٹ پر 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا اور اس کا مرکز کھاپتاد نیشنل پارک تھا۔کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق، ڈوٹی کے ضلعی پولیس دفتر میں قائم مقام چیف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھولا بھٹہ نے بتایا کہ پوری چوکی دیہی میونسپلٹی کے گائرا گاؤں کے رہائشی چھ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک 8 سالہ لڑکا، ایک 13 سالہ لڑکی، دو 14 سالہ لڑکیاں، 40 ایک سالہ خاتون اور ایک 50 سالہ مرد شامل ہیں۔مسٹر بھٹہ نے کہا کہ یہ تمام متاثرین زلزلے کے دوران تباہ ہونے والے مکان کے ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئےکھٹمنڈو پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ کھٹمنڈو اور ہندوستان کے کچھ حصوں میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ضلع میں درجنوں دیگر گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق پانچ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ہندوستان کے دہلی این سی آر اور غازی آباد اور گروگرام کے ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ’’زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، جس کا مرکز مغرب کے علاقے کھاپتاد میں تھا، ساتھ ہی میں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں راحت اور زخمیوں اور متاثرین کے فوری اور مناسب علاج کے انتظامات کریں‘‘۔

Related Articles