بھارتی گلوکار امریکا میں زخمی، کنسرٹ ری شیڈول کردیے

سان فرانسسکو،نومبر۔بھارت کے پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون آج کل کنسرٹس کے لیے امریکا گئے ہوئے ہیں۔ڈھلون نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ زخمی ہوگئے ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈھلون نے لکھا کہ کیلیفورنیا میں موجود تمام مداحوں سے یہ کہتے ہوئے دل اداس ہے کہ سان فرانسسکو اور لاس اینجلس میں شیڈول میرے کنسرٹ منسوخ ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا، میں اب ٹھیک ہوں اور امکان ہے کہ جلد ہی روبہ صحت ہوجاؤں گا۔ڈھلون نے کہا کہ ٹکٹ سنبھال کر رکھیے گا، نئے شیڈول کے دن یہی ٹکٹ لے آئیے گا۔مداحوں کو کنسرٹ کی نئی تاریخ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم اور دو نومبر کو ہونے والے پروگرام اب 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے جبکہ 4 نومبر کا کنسرٹ 11 دسمبر کو ہوگا۔

Related Articles