بھارتی اداکار پروین کمار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

نئی دہلی،فروری۔بھارتی اداکار پروین کمار سبوتی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 75 برس کی عمر میں چل بسے۔میڈیا کے مطابق اداکار پروین کمار سبوتی ’’مہابھارت‘‘ میں بھیم کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے مشہور تھے۔ اداکار کی بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور انہوں نے دہلی میں اپنے گھر میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔بھیم کے کردار کے علاوہ اداکار پروین کمار نے کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا جن میں امیتابھ بچن کی فلم ’’شہنشاہ‘‘ اور دھرمیندر کی ’’لوہا‘‘ و دیگر شامل ہیں۔اداکار بننے سے قبل پروین کمار ایتھلیٹ تھے اور چار بار ایشین گیمز میں میڈل بھی جیت چکے تھے۔

Related Articles