اسرائیلی فوج کو فلسطینی سنگ باروں کو گولی مارنے کی اجازت
مقبوضہ بیت المقدس،دسمبر۔عبرانی چینل "11” نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو سنگ باری کرنے اور پٹرول بم پھینکنے والے فلسطینیوں کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور انہیں فلسطینیوں کے خلاف مہلک طاقت کے استعمال، گولی نارے اور تشدد کی اجازت دی گئی ہے۔چینل نے کہا کہ نئی ہدایات میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ سپاہیوں کو پتھر پھینکنے والوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے چاہے وہ پتھر پھینکنا ختم کر دیں یا جگہ سے فرار ہو جائی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ پچھلی ہدایات کے برعکس ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فوجیوں کی طرف سے فلسطینی بچوں، لڑکوں اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے پر پابندی لگا دی جائے اگر پتھراؤ کرنے والوں یا آگ لگانے والے آلات سے کوئی خطرہ نہ ہو تو وہ گولی نہیں چلائیں گے مگر اب یہ ہدایات تبدیل کردی گئی ہیں۔چینل کے عسکری امور کے نامہ نگار نے کہا کہ فائرنگ کی ہدایات میں نئی ترمیم یہ ہے کہ یہ سپاہیوں کو پتھر پھینکنے والوں اور آگ لگانے والوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے ہے۔