کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ کہاں جانے والی ہیں؟

ممبئی،دسمبر۔حال ہی میں اداکار وکی کوشل کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کترینہ اپنے معاون اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی روانہ ہونے والی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں اسٹارز اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے جنوری میں ایک ساتھ نئی دہلی جائیں گے۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ پہلے ہی روس، ترکی اور ممبئی میں ہوچکی ہے اور اب فلم کی عکس بندی کے لیے نئی دہلی کا رْخ کیا جارہا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شوٹنگ 15 روز تک جاری رہے گی جبکہ اسٹارز کی سیکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی لوکیشن کے بارے میں نہیں بتایا جارہا کیونکہ دونوں میگا اسٹارز کے وہاں موجود ہونے کی وجہ سے مداحوں کا رش بڑھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے علاوہ فلم میں عمران ہاشمی بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Related Articles