فرانسیسی صدر کی خلیجی ممالک کے دورے کے دوران سعودی عرب آمد

دوحہ،دسمبر۔فرانسیسی صدر عمانویل ماکرون آج ہفتے کو اپنا خلیجی ممالک کا دورہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فرانسیسی صدر متحدہ عرب امارات کے بعد قطر کے دورے پر روانہ ہوئے۔ قطر کے بعد وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔فرانسیسی صدارتی محل ایلیزے پیلس کے ذرائع نے بتایا کہ صدر میکروں کے ہمراہ اس دورے میں خارجہ امور، دفاع، معیشت اور ثقافت کے وزراءاور فرانس کی بڑی کمپنیوں کے متعدد عہدیدار شامل ہیں۔خلیجی دورے میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ امور اور مفادات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت پر توجہ مرکوز کریں گے۔کل جمعہ کو ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زاید النہیان نے فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ دوستانہ تعلقات، مشترکہ تعاون کی راہوں اور مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ، خاص طور پر سرمایہ کاری، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے پہلوؤں میں،ڈویپلننٹ، توانائی اور غذائی تحفظ کے علاوہ ثقافتی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں باہمی مفادات کے حصول پر بات چیت کی گئی۔

Related Articles