کوہلی کی سالگرہ پر کھلاڑیوں نے کپتان کو کیک میں نہلادیا
دبئی،نومبر۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنی 33 ویں سالگرہ منائی۔بھارتی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ کو کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں سیلیبریٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پہلے تو تمام کھلاڑیوں نے بڑے اہتمام کے ساتھ کوہلی کے لیے کیک سجایا جسے بھارتی کپتان نے آکر کاٹا اور سالگرہ منائی لیکن اس کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کو نہ بخشا اور ان پر پوری طرح کیک مل دیا۔اس موقع پر بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی، اسٹاف اور مینٹور ایم ایس دھونی بھی موجود تھے۔بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کے سرپر بھی ایک کیک کا پیس سجادیا اور ان کا چہرہ بھی بری طرح کیک سے لیس دیا۔