کووڈ ویکسینیشن 108 کروڑ کے قریب پہنچا
نئی دہلی ،نومبر۔ ملک میں کووڈ ویکسینیشن کادائرہ مسلسل بڑھ رہاہے اور آج شام تک اس کے 108 کروڑ کی تعداد کو عبور کرنے کا امکان ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 20 لاکھ 75 ہزار 942 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 107 کروڑ 92 لاکھ 19 ہزار 546 کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔وزارت کے مطابق 12509 کووڈ مریض گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار 468 افراد کووڈ انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ شفایابی شرح 98.23 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 10929 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 46 ہزار 950 کووڈ مریض زیرعلاج ہیں، جو 255 دنوں میں سب سے کم ہے۔ انفیکشن کی شرح 0.43 فیصد ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 810783 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 613965751 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔