ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے : ایون مورگن

شارجہ، نومبر۔ انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے پیر کے روز 20 ویں ورالڈ کپ میچ میں 26 رن کی جیت کے بعد کہا کہ ہماری ٹیم نے جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس پر مجھے فخر ہے۔ مورگن نے میچ کے بعد کہا، ’’کنڈیشن کافی مشکل تھی۔ ملز میدان سے باہر تھے۔ اس کے باوجود ہم میچ جیت گئے۔ بٹلر نے بہترین اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کی وجہ سے ہم اچھے اسکور تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کی اسکلز کافی بہترین ہے اور انہوں نے آج پرسکون ہو کر بلے بازی کی ۔ مجھے یقین تھا کہ میں اچھی بلے بازی کر سکتا ہوں۔ میں اور جوس نے ایک عظیم شراکت قائم کی۔ ہمارے فیلڈرز نے بھی بہت اچھا کام کیا اور ہم اچھے اسکور تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ اپنی ناٹ آوٹ سنچری سے پلیئر آف دی میچ جوس بٹلر نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے آج کی اننگز میں بہت صبر کے ساتھ بلے بازی کی۔ اس پچ پر اسپن باؤلنگ کرنا آسان نہیں تھا، میں نے چند شراکتیں بنائیں اور ہم ایک اچھا اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔ ہم فیلڈنگ میں بھی بہت اچھے تھے۔ میں آخری گیند پر سنچری کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہا تھا۔ میں صرف اس بات کا انتظار کر رہا تھا کہ جو بھی گیند آئے گی میں اس کے مطابق شاٹ کھیلوں گا۔

Related Articles