ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.21 فیصد
نئی دہلی، نومبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.21 فیصد ہو گئی ہے۔دریں اثنا ملک میں پیر کے روز 52 لاکھ 39 ہزار 444 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب چھ کروڑ 85 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10,423 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3,42,96,237 ہو گئی ہے۔ اس دوران 15,021 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر3,36,83,581 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 5041 کم ہو کر ایک لاکھ 53 ہزار 776 رہ گئے ہیں ۔ اسی عرصے میں 443 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 58 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.46 فیصد، شفایابی کی شرح 98.21 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ابھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 77399 ہے، وہیں 7325 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4864506 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 368 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32049 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 19175 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 10 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140226 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6452486 ہو گئی ہے ۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 11309 رہ گئے ہیں اور مزید 20 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 36136 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2656168 مریض صحتیاب ہو چکے شمال مشرقی ریاست میزورم میں پانچ ایکٹو کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد 6484 ہو گئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 115435 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 435 تک پہنچ گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں 132 کی کمی آئی ہے اور اب کورونا متاثرین کی تعداد 8541 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38084 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2941896 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 213 ایکٹو کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 4142 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2048151 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے مزید 4 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14377 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 35 کم ہو کر 3974 رہ گئے ہیں، جبکہ یہاں مزید دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3958 ہو گئی ہے۔ وہیں 663691 اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کم ہونے سے کیسز کی تعداد 317 رہ گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1414480 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 25091 پر برقرار ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 150 کم ہو کر 8146 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید آٹھ افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19149 ہو گئی ہے اور اب تک 1566338 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کیسز میں 16 کی کمی آنے کے بعد ان کی تعداد 300 رہ گئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 992196 ہو گئی ہے۔ ایک مزید مریض کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 13578 ہو گئی ہے۔پنجاب میں ایکٹو کیسز 247 ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 585613 ہو گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 16560 ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز نو کم ہوکر 196 ہو گئے ہیں اور اب تک 816311 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 تک پہنچ گئی ہے۔ بہار میں اب تک 716397 لوگ کورونا سےصحتیاب ہو چکے ہیں۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 9661 پر مستحکم ہے ۔