سندھو فرنچ اوپن سے باہر

پیرس، اکتوبر۔ گزشتہ دو اولمپک کی تمغہ فاتح ہندوستان کی پی وی سندھو جاپان کی سیاکا تاکاہاشی سے سنیچر کو سیمی فائنل میں ہارکر فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔موجودہ عالمی چمپئن اور ٹوکیو اولمپک کی تمغہ یافتہ سندھو کو تاکاہاشی کے ہاتھوں ایک گھنٹے 8 منٹ تک چلے جدو جہد والے میچ میں 21۔18، 16۔21، 12۔21 سے ہار کا سامنا کرنا پڑنا۔ تاکا ہاشی نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔

Related Articles