ستین اور ہرمیت نے جیتا تیونس خطاب

کولکتہ، اکتوبر۔ جی ستین اور ہرمیت دیسائی کی ہندوستانی جوڑی نے فرانسیسی جوڑی ایمینوئل لیبیسن اور الیگزینڈر کیسین کو 3-1 (11-9، 4-11، 11-9، 11-6) سے ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر تیونس ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کاؒطان جیت لیا۔ اس جیت سے فاتح جوڑی کو 6000 ڈالر ملے۔آل انڈیا ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے جنرل سکریٹری ارون کمار بنرجی کے مطابق ہندوستانی جوڑی کو 400 رینکنگ پوائنٹس ملے جس کا انہیں مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ ہندوستانی کھلاڑی اب سلووینیا جائیں گے جہاں وہ لگاتار ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ ہیوسٹن میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ سے قبل یہ آخری تیاری کا ٹورنامنٹ ہوگا۔

 

Related Articles