بادام ہے صحت کے لئے تحفہ
نئی دہلی، اکتوبر۔دیوالی کا ایک بہت ہی اہم پہلو ہے تحائف کے لین دین کی قدیم روایت ۔ ویسے اپنوں کے ساتھ دیوالی منانے سے زیادہ بہتر کچھ اور نہیں ہو سکتا ، لیکن سوچ سمجھ کر اور احتیاط سے منتخب کردہ تحائف تہوار کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں۔ بادام کو اچھی صحت کا تحفہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ وٹامن ای، ڈائیٹری فائبر، پروٹین، ربوفلاوین، میگنیج، فولیٹ جیسے 15 غذائی اجزاء کا ذریعہ ہے ۔ برسوں کی سائنسی تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ باقاعدگی سے بادام کھانے سے کئی طبی فوائد ملتے ہیں ، جس میں ہارٹ ہیلتھ ، ذیابیطس، سکن ہیلتھ اورویٹ منیجمنٹ شامل ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے ’’ جس طرح سے ہندوستان میں آہستہ آہستہ چیزیں کھل رہی ہیں، مجھے امید ہے کہ میں اپنے کنبے اور اپنوں کے ساتھ محفوظ دیوالی منا پاوں گی ۔ تہواروں کا ایک اہم پہلو ہوتا ہے کا تحائف کا تبادلہ اور میں اس بات کا خیال رکتھی ہوں کہ ایسے تحائف دیں جو طرز زندگی کو متاثر کریں ۔ میرے لیے بادام پہلی پسند رہے ہیں اوربنے رہیں گے کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہیں ۔ انہیں آسانی سے کئی ہندوستانی پکوانوں میں شامل کیا جا سکتا ہے، بھوک لگنے پر سنیک کے طور پر کھایا جا سکتا ہے یا تہوار کی خوشیاں بانٹنے کے لیے مہمانوں کو بھی پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، بادام قوت مدافعت بڑھانے والے غذائی اجزاء جیسے زنک، فولیٹ، وٹامن ای، اور آئرن کے لیے لیے جاتے ہیں ، جو ایسے کسی کے لیے بھی اور سب کے لئے بہترین تحفہ ہیں ‘‘۔ میکس ہیلتھ کیئر دہلی کے ڈائیٹکس کی ریجنل ہیڈ ریتیکا سمدر کے مطابق دیوالی کے تہوار کا مطلب ہوتا ہے بہت سی مٹھائیاں اورفرائڈ فوڈ۔ تحفہ میں بادام دینے سے اپنوں کو اچھی صحت کی خواہش کا پیغام ملتا ہے اور پورے تہوار کے دوران اچھی صحت دیتا ہے ۔ بادام خاص طور پر ہارٹ ہیلتھ کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 42 گرام بادام کھانے سے خراب ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ساتھ پیٹ اور کمر کی چربی بھی کم ہوتی ہے۔ فٹنس اور سلیبرٹی انسٹرکٹر کراچی والا کہتی ہیں ’’دیوالی اپنے سے جڑنے اور نئی یادیں بنانے کا ایک شاندار موقع ہے لیکن نوراتر، دسہرہ، درگا پوجا اور اب دیوالی یکے بعد دیگرے تقریباً ایک مہینے کے تہوار لوگوں کی روٹین اور ہیلتھ کے اس تسلسل کو توڑ دیتے ہیں ۔ اس سے بچنے کے لیے ان تیاریوں کے درمیان بھی روزانہ کم از کم 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک ورزش کریں ۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور خانہ افراد کے ساتھ بادام جیسے غذائیت سے بھرپور تحائف بانٹنا نہ بھولیں۔ بادام پروٹین اور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہوتے ہیں اور کھانے کے بیچ میں بھی اسے آسانی سے کھایا جا سکتا ہے۔ اس سے ضرورت سے زیادہ کھانے سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔