ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 14 ہزارسے زائد نئے متاثرین

نئی دہلی ,اکتوبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔اس درمیان ملک میں جمعہ کے روز 56 لاکھ 91 ہزار 175 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئےاور اب تک ایک ارب پانچ کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14313 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشمار بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ ,ہزار 663 ہو گیا ہے۔ اس دوران 13 ہزار 543 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 33609059ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 221 اضافے سے ایک لاکھ 64 ہزار 382 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 549 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 56 ہزار 322 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر0.47 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ کیرالہ اس وقت فعال معاملات میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 603 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تعداد بڑھ کر 79331 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6648 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4843576 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 471 مریضوں کی موت کے بعدجاں بحق ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر 31156 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں، ایکٹیو کیسز کم ہو کر 22084 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 36 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 140170 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1584 بڑھ کر 6447038 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں فعال معاملے کم ہو کر 11850 رہ گئے ہیں اور مزید 11 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 36083 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2652660 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں 46 فعال معاملات بڑھ کر ان کی تعداد 7107 اور شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 113246 ہو گئی ہے جب کہ اموات کااعدادوشمار 427 ہو گیا ہے۔ جنوبی ہند کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملے 69 بڑھنے سے ان کی کل تعداد 8655 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید 7 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38061 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2940978 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 94 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 4837 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2046512 ، اوراس وبا سے ایک اور موت کے بعداموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 14367 ہو گیا ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز ,کم ہو کر 4096 ہو گئے ہیں، جب کہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3954 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 663124 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں مزید 11 فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، کل تعداد 334 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414363 تک پہنچ گئی۔ ساتھ ہی، کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25091 پر برقرار ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات بڑھ کر 8223 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن سے مزید آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے سے اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 19113 ہوگیا ہے اوراب تک 1563678 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے معاملے 15 بڑھ کر 300 ہوگئے ہیں۔ وہیں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 992110 ہوگئی ہے۔ اموات کا اعدادوشمار 13575 پر مستحکم ہے۔پنجاب میں فعال معاملات بڑھ کر 253 ہوگئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 585539 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی اموات کااعدادوشمار 16557 ہے۔گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعدا د8 بڑھ کر 192 ،شفایاب ہونے والے مریضوں کی 816246 اور اموات کی 10088 تک پہنچ گئی ہے۔ بہار میں کورونا کے فعال معاملات بڑھ کر 45 ہوگئے ہیں اور اب تک 716379 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ساتھ ہی اموات کااعدادوشمار 9661 پربرقرارہے۔

 

Related Articles