ہندوستان نے بہترین طریقے اپنا کر باغبانی کی پیداوار کو دوگنا کیا : تومر
نئی دہلی، اکتوبر۔ وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج کہا کہ ہندوستان نے بہترین طریقوں کو اپنا کر گزشتہ چند برسوں میں باغبانی کی پیداوار کو دوگنا کر لیا ۔مسٹر نومر نے اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ ’پھلوں اور سبزیوں کا بین الاقوامی سال 2021 ‘منانے کے لیے اس ادارے کے تعاون سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھل اور سبزیاں قدرت کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہیں، جن کا استعمال بڑھانا صحت کے نقطہ نظر سے بھی ضروری ہے۔ ہندوستان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے پچھلے کچھ برسوں میں باغبانی کی پیداوار کو دوگنا کر لیا ہے اور کمی سے اضافہ کی طرف بڑھے ہیں۔ بہترین طریقوں کو اپنا کر اور انہیں دنیا کے ساتھ اشتراک کر کےہم نہ صرف پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ ایک پائیدار اور بہتر مستقبل کی مشعل بھی تھامے ہوئے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان باغبانی فصلوں کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر ملک ہے جو عالمی پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کا تقریباً 12 فیصد ہے ۔ عالمی سطح پر مقبول غیر ملکی غیر ملکی اور اہم دیسی پھلوں کی فصلوں کو فروغ دینے کے لیے مرکزی وزارت برائے زراعت نےتجارتی اہمیت کے حامل 10 غیر ملکی پھلوں اوراعلیٰ غذائیت اور غذائی خصوصیات والی 10 اہم دیسی ( انڈیجنس ) پھلوں کی نشاندہی کی ہے ۔