دہلی کے بزرگ مفت میں رام جنم بھومی کادرشن کریں گے:کیجریوال

نئی دہلی اکتوبر۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو رام جنم بھومی اجودھیا میں رام للا اور ہنومان گڑھی میں پوجا کی اور اعلان کیا کہ اب دہلی کے تمام بزرگ مفت اجودھیا آکر رام جنم بھومی کے درشن کرسکیں گے۔مسٹرکیجریوال نے کہا کہ اب دہلی کے تمام بزرگ مفت اجودھیا آکر رام جنم بھومی کے درشن کرپائیں گے۔ ہماری حکومت پہلے سے ہی کئی تیرتھ مقامات کے درشن کرانے کے لئے اسکیم چلارہی ہے۔ کل صبح کابینہ کی میٹنگ طلب کی ہے، جس سے رام جنم بھومی اجودھیا کوبھی تیرتھ مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اتر پردیش میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو اتر پردیش کے باشندوں کو بھی مفت میں اجودھیا کی تیرتھ یاترا کرائیں گے۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ رام جنم بھومی میں شری رام چندر جی کے درشن کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ کل رات ہم لوگوں نے سریو ماں کی آرتی کی تھی۔ آج صبح ہنومان گڑھی جاکر ہنومان جی کے درشن کئے۔ اس کے بعد پربھوشری رام جی کے درشن کئے۔ میں بھگوان شری رام چندر جی سے اپنے ملک کے لیے دعا کرتا ہوں کہ تمام ہم وطن ہمیشہ خوش رہیں، سب کی قسمت اچھی ہو۔ ہمارا ملک کورونا کا شکار ہے۔ یہ بیماری جلد ختم ہو، ہمارے ملک میں سب سکون سے رہیں اور ہمارے ملک کی خوب ترقی ہو۔ آج مجھے بھگوان شری رام کے درشن کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ میں چاہتا ہوں کی یہ شرف ہر ہندوستانی کو حاصل ہو۔

 

Related Articles