بے روزگاری کا مسئلہ۔شرمیلا کی بھوک ہڑتال
حیدرآباد-اکتوبر۔ ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے سرکاری ملازمتوں کا اعلامیہ جاری کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ان بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے بھوک ہڑتال کی۔وہ ہرمنگل کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کرتی ہیں۔آج انہوں نے جنگاوں ضلع کے تماپور میں بھوک ہڑتال کی۔شرمیلاعوامی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ناکامی کو عوام کے درمیان لے جانے کے لئے یاترا پر ہیں۔اس یاترا کو پرجا پرستھانم یاترا کا نام دیاگیاہے تاہم ہر منگل کو بے روزگاروں کے مسائل پر ان کی ایک روزہ بھوک ہڑتال یاترا کے دوران بھی جاری ہے۔ شرمیلا کاماننا ہے کہ ایک طرف تلنگانہ کے بے روزگارنوجوان خودکشی کررہے ہیں تو دوسری طرف وزیراعلی کے چندرشیکھرراوسورہے ہیں۔