راج ناتھ نے ایم ای ایس کے منصوبوں کی نگرانی کے لیے پورٹل لانچ کیا

نئی دہلی ، اکتوبر۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ملٹری انجینئر سروسز (ایم ای ایس) کے منصبوں کی نگرانی کے لئے ویب پر مبنی پروجیکٹ مانیٹرنگ پورٹل لانچ کیا ۔ مرکزی حکومت کے ’ڈیجیٹل انڈیا مشن‘ کے تحت اس پورٹل کو دارالحکومت میں بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس ( بی آئی ایس اے جی – جی) نے تیار کیا ہے۔ یہ کنسولیڈیٹڈ پورٹل ملٹری انجینئر سروسز کی جانب سے لاگوپہلا ای گورننس مینجمنٹ پروجیکٹ ہے۔ اس پر نئے منصوبوں کے شروع ہونے سے مکمل ہونے تک کی درست مانیٹرنگ کی جا سکے گی ۔ ایم ای ایس کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے تمام صارفین جو ان منصوبوں میں شراکت دار ہیں، وہ بھی اس پورٹل کے ذریعے منصوبوں کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پورٹل اس تنظیم کے سائنٹفک منیجمنٹ کے لیے ملٹری انجینئر سروس کے نئے اقدامات میں سے ایک ہے۔ وزیر دفاع نے اس موقع پر ملٹری انجینئر سروسز سے متعلقہ منصوبوں کی نگرانی میں معاون ہونے والے ایم ای ایس کے نئے اقدامات کی تعریف کی اورشعبہ کو ڈیجیٹل ہونے کے لئے مبارکباد دی۔ ڈیجیٹل انڈیا مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملٹری انجینئر سروس پیداوار بڑھانے، شفافیت اورفوج کے لیے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی سمت میں بہتری لانے کی کوششوں میں مزید 9 ای گورننس ایپلی کیشنز (ایپس) تیار کر رہی ہے ۔ ان ایپلی کیشنز کو اس سال کے آخر تک تیار کیے جانے اور اگلے سال کے وسط تک انٹیگریٹڈ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ ( ای آر پی ) میں بھی شامل کرنے کا امکان ہے ۔ ملٹری انجینئر سروس نے اپنے منصوبوں جیسے کثیر منزلہ رہائشی مکانات کی تعمیر ، جدید ترین ملٹی اسپیشلٹی اسپتالوں کی تعمیر ، رن وے انفراسٹرکچر کی ترقی ، سمندری ڈھانچے کی تعمیر ، سینٹرل انجینئرنگ سروس جیسے پانی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس وغیرہ میں میں جدید ترین ٹیکنالوجی بھی اپنائی ہے۔

 

Related Articles