صفائی مزاجاً اور عادتاً ہونی چاہئے: تومر
نئی دہلی، اکتوبر۔صفائی ستھرائی مہم کے تحت زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج کرشی بھون کا معائنہ کیا اور یہاں واقع تمام وزارتوں کے حکام کے ساتھ میٹنگ میں صفائی ستھرائی اور مختلف دفاتر کے زیرالتوا معاملات کے نپٹارے کا جائز ہ لیا۔اس دوران مسٹر تومر نے کہاکہ صفائی مزاجاً اور عادتاً ہونی چاہئے اور ہمارے مزاج میں بسی ہونی چاہئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صفائی کے لئے ملک گیر مہم چلائی گئی ہے جس کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں اور وسیع پیمانہ پر بیداری پھیل چکی ہے۔ جائزہ میٹنگ میں زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری اور زراعت سکریٹری سنجے اگروال سمیت زراعت، دیہی ترقی، صارفین امور اور خوراک کی تقسیم، تعاون، جانوروں کی پرورش اور دیگر محکموں کے سینئر حکام موجود تھے۔مسٹر تومر نے کہاکہ صفائی ستھرائی مہم کے تحت جوامید ہم عوام سے کرتے ہیں، اس پر تمام تمام عمارتوں اور دفاتر میں بھی عمل کیا جانا چاہے۔ صفائی کی اہمیت کے تئیں تمام کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہئے۔مسٹر تومر نے تمام محکموں کے حکام کو ہدایت دی کہ دفاتر سے متعلق عوامی شکایتوں، پارلیمانی امور اور دیگر زیرالتوا معاملات کو جلد نپٹایا جائے۔اس دوران حکام نے بتایا کہ کرشی بھون میں صفائی کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت پرانی غیراستعمال شدہ فائلوں کوہٹایا گیا ہے اور یہ کام آئندہ بھی جاری رہے گا۔ بھون کے اندر اور باہر مسلسل صفائی قائم رکھنے کے لئے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔گزشتہ دو اکتوبر سے شروع خصوصی مہم کے تحت اب تک چار ٹرک اسکریپ اور دیگر سامان کرشی بھون سے باہر بھجوایا گیا ہے۔