پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیا گیا
نئی دہلی ، اکتوبر۔پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل تین سال کی بلند ترین سطح پر اور امریکی خام تیل سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے ساتھ چار دن کے اضافے کے بعد آج گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔اس سے گزشتہ پیر کو لگاتار ساتویں روز پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس کے بعد دو دن تک سکون رہا لیکن اس کے بعد سے یومیہ دونوں ایندھنوں کی قیمتیں بڑھتی گئیں۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 102.52 روپے فی لیٹر ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.45 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.78 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔اس وقت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور دیگر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک ان دونوں ایندھموں کی قیمتوں میں 18 دنوں میں سے 14 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ میں اب تک پٹرول 4.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4.70 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ پیر کو سنگاپور میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ برینٹ کروڈ اکتوبر 2018 کے بعد سے 1.00 فیصد بڑھ کر 85.71 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اس دوران امریکی خام تیل 1.4 فیصد بڑھ کر اکتوبر 2014 کے بعد 83.40 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے ہفتے بھی ان دونوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔