’منصف‘ کے چیف اڈیٹر خان لطیف محمد خان کا شکاگو میں انتقال
حیدرآباد، اردو روزنامہ ’منصف‘ کے اڈیٹر اورسلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین خان لطیف محمد خان کا جمعہ کو امریکہ کے شکاگو میں بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر80 تھی۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر لطیف خان پندرہ دن پہلے اپنا علاج کرانے کے لئے شکاگو گئے تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ یہاں بنجارہ ہلس میں رہتے تھے۔
مسٹر خان کے اہل خانہ میں اہلیہ، دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔
مسٹر لطیف خان کو 23 برس پہلے کلر میں منصف اخبار کی دوبارہ اشاعت کی وجہ سے اردو پبلی کیشنز میں ایک انقلابی تبدیلی لانے کے لئے جانا جاتا تھا۔ ان کا سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت شہر میں اسکول قائم کرنے میں خصوصی خدمات رہا تھا۔ حیدرآباد میں ان کے بنوائے گئے ایک بڑاکمرشیل کمپلکس لطیف خان اسٹیٹ بہت ہی معروف ہے۔
ذرائع کے مطابق شکاگو کے ایک قبرستان میں انہیں سپردخاک کیا جائے گا۔