سنسیکس 62 ہزاری ہونے کے لئےبیتاب، نفٹی بھی 18500 پوائنٹس کے قریب

ممبئی , اکتوبر۔عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر انفوسس، ٹیک مہندرا، ٹاٹا اسٹیل سمیت 18 کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے آج سینسیکس نے 61963.07 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا اورنفٹی بھی 18500 پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔چوطرفہ خریداری کے زورپر بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 61963.07 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، لیکن اس کے بعد ہوئی معمولی فروخت کے باوجود یہ 459.64 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 61765.59 پوائنٹس پر رہا۔ محض 20 دنوں میں 60 ہزار پوائنٹس سے 61 ہزار پوائنٹس کی تاریخ بنانے والا سینسیکس آج 62 ہزاری ہونے کو بیتاب ہوگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 138.50 پوائنٹس کے اضافے سے ساڑھے 18 ہزارپوائنٹس کے قریب 18477.05 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری کازوررہا۔ اس دوران بی ایس ای کامڈکیپ 0.95 فیصد اچھل کر 26952.13 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.69 فیصد بڑھ کر 30 ہزار پوائنٹس کے پار 30100.80 پوائنٹس پررہا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3624 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1830 میں تیزی جبکہ 1616 میں گراوٹ رہی، وہیں 178میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ این ایس ای میں 28 کمپنیوں کے حصص چڑھے جبکہ 22 گرگئے۔

Related Articles