بی جی پی کی بدانتظامی کو عوام ختم کریں گے: راہل
نئی دہلی، اکتوبر ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافہ پر حکو مت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہاکہ تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے سبب مہنگائی میں اضافہ سے عوام پریشان ہوچکے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی بدانتظامی کو اب وہی ختم کریں گے۔مسٹر گاندھی نے اندھادھند ٹیکس لگاکر سرکاری خزانہ کو بھرنے والے ایک لالچی راجہ کی پرانی کہانی سنائی اور کہا کہ جب لوگ بہت زیادہ دکھی ہوگئے تو عوام نے ہی آخر میں اس بدانتظامی کوختم کیا اور یہی کہانی اب بی جے پی حکومت کے ساتھ بھی دہرائی جانے والی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ پرانی کہانیوں میں ایسے لالچی راجہ کہانی ہوتی تھی جو اندھا دھند ٹیکس وصولی کرتا تھا۔ پہلے عوام دکھی ہوجاتے لیکن آخر میں عوام ہی اس بدانتظامی کو کرتے تھے۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے خام تیل کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں اونچی رہنے کے دباو میں آج پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 35پیسے بڑھ کر 104.79روپے اور ڈیزل 93.52روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔