پٹرول اور ڈیزل مسلسل دوسرے دن ریکارڈ سطح پر مستحکم
نئی دہلی ، اکتوبر ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اونچی سطح پر رہنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ملک میں مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں ۔پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول 110.38 روپے اور ڈیزل 101 روپے فی لیٹر ہے۔فی الحال ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس ماہ 4 اکتوبر کو چھوڑ کر پچھلے 11 میں سے 10 دنوں میں پٹرول 2.80 روپے مہنگا ہو گیا جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل بھی 3.30 روپے فی لیٹر بڑھ گیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ منگل کو امریکہ میں خام تیل میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران برینٹ کروڈ 0.23 ڈالر کی کمی سے 83.42 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا جبکہ امریکی خام تیل 0.10 ڈالر بڑھ کر 80.52 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔