اپوزیشن کا احتجاج پروقار اور معنی خیز ہونا چاہئے: نائیڈو
نئی دہلی ، اکتوبر ۔ نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے منگل کو ایک جامع ، مساوی اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج خوبصورت و پروقار اور بامعنی مثبت ہونی چاہیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سوشلسٹ لیڈر اور مجاہد آزادی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی کے موقع پر لکھے گئے ایک مضمون میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار صرف احتجاج تک محدود نہیں ہوتا بلکہ حکومت کی رہنمائی بھی کرتا ہے۔ اپوزیشن کا احتجاج، بامعنی اور مثبت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا’’آزادی کے اس 75 ویں سال میں آئیے ہم سب یہ عہد کریں کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے دکھائے گئے نظریات پر عمل کرتے ہوئے ہم ایک جامع ، مساوی اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کریں گے‘‘۔ڈاکٹر لوہیا کی زندگی کے بارے میں تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا ’’جیسا کہ ہم اپنی آزادی کے 75 سال منا رہے ہیں ، آئیے ان شخصیات کی قربانیوں کو سلام پیش کریں جنہوں نے یہ آزادی ہمیں وراثت میں دی۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ہمارے قومی اقدار کی تشکیل کی جس پر ہمارا آئین قائم ہے۔ مسٹر نائیڈو نے ڈاکٹر لوہیا کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کی توقعات اور امیدوں کا آئینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت اور عوام کی زبان ایک جیسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’میں خود ایوان میں ارکان کو اپنی مادری زبان میں بات کرنے کی ترغیب دیتا رہا ہوں۔ ایوان بالا راجیہ سبھا میں اس کے لیے مناسب انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔‘‘