اڈیشہ میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں درج کئے گئے 448 معاملے
بھوبنیشور ، اکتوبر۔اڈیشہ میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز کم ہورہے ہیں اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 500 سے کم کیس درج ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 1032144 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع کے مطابق ، پیر کے روز ریاست کے 27 اضلاع سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 448 نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ نئے انفیکشن کے معاملات میں ، ایک ماہ سے 18 سال کی عمر کے 59 متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس دوران ،کوارنٹائن سینٹروں سے 259 افراد اور مقامی رابطے میں آنے کی وجہ سے 189 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے سب سے زیادہ کیس کھوردا اور کٹک میں آئے ہیں۔ یومیہ معاملات کے کل 50 فیصد سے زیادہ کیسز ان دو اضلاع میں سامنے آئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کھوردہ میں سب سے زیادہ 208 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 48 متاثرین کٹک میں پائے گئے ہیں۔ریاست کے 27 اضلاع میں سے 15 اضلاع میں انفیکشن کے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بارگڑھ ، دیوگڑھ ، گجا پتی ، گنجم ، نبرنگ پور اور رائے گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک شخص کے شخص متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی شرح 0.7 فیصد درج کی گئی ہے۔ تین ساحلی اضلاع میں انفیکشن کی شرح ایک فیصد سے اوپر رہی۔ جس میں کھوردہ میں 2.5 فیصد، کٹک میں 1.6 فیصد اور کیندراپارہ میں 1.3 فیصد متاثرین کی شرح شامل ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8255 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔ جس میں بھونیشور ، کٹک اور کیندرپارہ اضلاع کے دو مریض شامل ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 438 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1018749 ہوگئی ہے۔ اب تک متاثرہ مریضوں میں سے 98.7 فیصد ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 5000 سے زیادہ ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کھوردہ میں سب سے زیادہ 2399 فعال معاملے ہیں۔بی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی بھی جگہ زیادہ معاملے پائے جاتے ہیں تو اسے کنٹینمنٹ زون قرار دیا جائے گا۔