سابق مس برطانیہ کی اپنے شوہر سے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق
اتنا کچھ مل گیا کہ ملکہ برطانیہ سے بھی امیر ہوگئی
لندن،اکتوبر۔ سابق مس برطانیہ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کا تصفیہ طے پا گیا ہے اور سابق مس برطانیہ کو اتنی خطیر رقم اس تصفیے میں ملی ہے کہ یہ برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق بن گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 50سالہ کرسٹی برٹریلی سابق ماڈل اور نغمہ نگاربھی ہیں۔ ان کی اپنے سوئس شوہر ارنسٹوکے ساتھ 21سال قبل شادی ہوئی تھی۔ تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے شوہر سے خفیہ طور پر طلاق لے لی تھی جس کے تصفیے کی کچھ تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔ ان تفصیلات کے مطابق کرسٹی کو اپنے ارب پتی شوہر کی دولت میں سے 35کروڑ پآنڈ کی رقم، جینیوا میں جھیل کنارے واقع 5کروڑ 20لاکھ پآنڈ مالیت کا عالیشان گھرملے گا۔ اس کے علاوہ کرسٹی کو سوئٹزرلینڈ کے سکی ریزارٹ گستاد میں واقع80لاکھ پآنڈ مالیت کا شالے بھی ملے گا۔ طلاق کے تصفیے میں اس قدر دولت پانے کے بعد وہ برطانیہ کی امیرترین مطلقہ خاتون بن گئی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ ملکہ برطانیہ کے اثاثوں کی مالیت ساڑھے 36کروڑ پآنڈ ہے۔ واضح رہے کہ کرسٹی اور ارنسٹو کے تین بچے ہیں۔ سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرسٹی اور ارنسٹو کو 2021ء کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 14ویں نمبر پر امیر ترین میاں بیوی قرار دیا گیا تاھ۔ ان کی دولت 9.2ارب پآنڈ تھی۔ تصفیے کے تحت کرسٹی اپنے شوہر کی طرف سے ملنے والے تمام تحائف بھی اپنے پاس رکھیں گی۔ ارنسٹو نے ان کی 40ویں سالگرہ پر انہیں 10کروڑ پآنڈ مالیت کی ایک لگڑری کشتی بھی تحفے میں دی تھی۔