ملک میں ہلاکت خیز کورونا کے ایکٹیو کیسز 2.30 لاکھ رہ گئے
نئی دہلی ، اکتوبر۔ملک میں مہلک اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں گراوٹ اور اس بیماری کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹیو کیسز 2.30 لاکھ رہ گئے ہیں۔دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 66 لاکھ 85 ہزار 415 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 94 کروڑ 70 لاکھ 10 ہزار 175 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18166 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ ین کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 53 ہزار 475 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 23،624 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 5672 سے گھٹ کر دو لاکھ 30 ہزار 971 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 214 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،50،589 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 97.99 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 0.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز ریاست کیرالہ فی الحال ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3512 گھٹ کر 1،13،725 رہ گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران سب زیادہ سے یعنی 12،881 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 46،44،211 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں اموات کی تعداد 101سے بڑھ کر مجموعی تعداد 26،173 ہوگئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 36،600 رہ گئے ہیں جبکہ 44 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،39،514 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 2446 سے بڑھ کر 63،99،464 ہوگئی ہے۔ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 16،252 رہ گئے ہیں اور مزید 14 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35،768 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 26،24،916 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹیو کیسز15،635 ہوچکے ہیں اور کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد 89،847 ہو گئی ہے جبکہ مزید تین مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 347 ہو گئی ہے۔ریاست کرناٹک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1013 سے گھٹ یہ تعداد 10،424 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 9 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37،875 ہو چکی ہے۔ ریاست میں اب تک 29،32،322 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز176 سے گھٹ کر یہ تعداد 8134 رہ گئی ہے۔ ریاست میں جان لیوا ونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20،34،244 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید آٹھ افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14،250 ہو گئی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز نو سے بڑھ کر 7634 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 12 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18،894 ہو گئی ہے اور اب تک 15،49،049 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسز 4288 رہ گئے ہیں ، جبکہ یہاں مزید دو مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3929 ہو گئی ہے۔ اب تک اس ریاست میں 6،59،508 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ہلاکت خیز وبا کے ایکٹیو کیسز 377 پہنچ چکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 14،13،701 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوان یہاں کوئی موت نہیں ہوئی ہے قومی راجدھانی میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 25088 پر مستحکم ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز چار سے بڑھ کر اب یہ تعداد 215 ہوگئی ہے۔ ا اس ریاست میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9،91،726 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک اور مریض کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 13،570 ہو گئی ہے۔ریاست پنجاب میں کووڈ19کے ایکٹیو کیسز 231 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5،85،089 ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 16،529 پر مستحکم ہے۔ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزچھ سے بڑھ کر 182 ہو گئے ہیں اور اب تک 8،15،855 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ یہاں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10،086 ہو گئی ہے۔ بہار میں کورونا وائرس کے فعال کیسز تین سے بڑھ کر 37 ہو گئے ہیں اور اب تک 7،16،289 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9661 ہے۔