سال 2021 کے 10 بہترین عالمی شہروں میں دبئی کا پانچواں نمبر

دبئی،اکتوبر۔متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کو 2021 میں دنیا کے 10 بہترین شہروں میں سے پانچویں بہترین شہر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ویب سائٹ بیسٹ سٹیز [best cities] کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ” ناقابل فراموش تجربات، عرب ثقافت اور لگڑری زندگی کیحامل دبئی پر کرونا وباء کے اثرات مندمل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔” دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت اور دنیا کے سب سے مصروف ترین شاپنگ مال کے حامل شہر کی حیثیت سے دبئی دنیا کے سب سے منفرد شہروں میں سے ایک ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ "شہر میں 2010 کی دہائی کے دوران ایک نئی جدت دیکھنے کو ملی ہے، یہ شہر امیر ترین اماراتیوں کے گڑھ سے بدل کر بین الاقوامی سیاحت اور تجارت کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے دبئی میں سب سے زیادہ تارکین وطن موجود ہیں۔”اس لسٹ میں دس بہترین شہروں کی ترتیب کچھ یوں ہے: لندن،پیرس، نیویارک، ماسکو، دبئی، ٹوکیو، سنگاپور، لاس اینجلس، بارسلونا اور میڈریڈ۔اس سے قبل بدھ کے روز ملک کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے اعلان کیا تھا کہ دبئی نے کرونا وائرس وباء کو مات دے دی ہے۔ویڈیو پیغام میں شیخ محمد کا کہنا تھا کہ” ہم نے کرونا وائرس کو مات دے دی ہے اور اس تجربے سے سیر حاصل سبق حاصل کئے ہیں۔امارات میں زندگی دوبارہ اپنی معمول پر آرہی ہے، الحمد للہ۔”یو اے ای میں ماہ اگست سے کرونا وائرس کے کیسز روز بروز کم ہوتے جارہے ہیں۔ ماہ ستمبر سے کچھ علاقوں میں ماسک کی پابندی کو بھی نرم کر دیا گیا ہے۔دبئی میں امارات کے سب سے بڑے تجارتی ایونٹ ایکسپو 2020 دبئی کو یکم اکتوبر سے لانچ کیا گیا ہے جو کہ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ میں تقریبا ڈھائی کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

Related Articles