آخر میں اننگ میں تیزی لانے اوراضافی رن بنانے میں ناکام رہے:دھونی

دبئی اکتوبر۔چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے یہاں پیر کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف آئی پی ایل کے سخت میچ میں شکست کے بعد کہا کہ بلے باز150 کے قریب پہنچناچاہ رہے تھے۔ کچھ وکٹیں گنوانے کے بعد 15-16 ویں اوور کے درمیان ہمارے پاس کچھ اضافی رن بنانے کا اچھا موقع تھا، لیکن ہم اننگز کو تیز کرنے میں ناکام رہے۔ دھونی نے میچ کے بعد کہا، میرے مطابق یہ ایک مشکل پچ تھی۔ 150 کے قریب جانا ایک اچھا اسکور ہوتا۔ یہ دو رفتاروالا وکٹ تھا۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ بہت سست ہو گیا ہے۔ صرف آپ اس پر اپنے شاٹس نہیں کھیل سکتے اوراس چیز کا سامنا دہلی کے بلے بازوں نے بھی کیا۔ لمبے قد کے گیندبازوں کو گیندکے ساتھ حرکت مل رہی تھی اوراس سے کھیل کو اپنی طرف موڑنے کی کوشش بہت اچھی تھی۔ ہمارے لیے یہ ضروری تھا کہ ہم ایک سے چھ اوور کے پہلے پاور پلے سامنے والی ٹیم کو زیادہ رن نہ دیں، لیکن ہماری بولنگ کے پہلے چھ اوور بہت مہنگے تھے۔ لیکن جب معیاری کھلاڑی بیٹنگ کر رہے ہوں تو ایسا ہوسکتا ہے۔ اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

Related Articles