طوفان شاہین سے لوگ مصیبت میں اور بابا جی کے کشتی رانے کے مزے
مسقط،اکتوبر۔سلطنت عمان کے ساحل سے ٹکرانے والے ’شاہین طوفان‘ کے نتیجے میں جہاں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈی بھی گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر بے اختیار ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شہری اپنے گھروں کے باہر جمع ہونے والے طوفانی پانی سے بالکل بھی پریشان نہیں بلکہ وہ اس سیکشتی رانی کرکے خوب لطف اندوز ہو رہا ہے۔بابا جی اپنے گھر کے باہر سڑک پر جمع ہونے والے پانی پو ایک چھوٹی کشتی پرہیں جسے چپو کے ذریعے چلا رہیہیں۔ وہ مزے ادھر ادھر گھومتے ہیں اور ساتھ ہی نوجوانوں کو اپنے ساتھ کشتی رانی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر پیراکی کا لباس پہن رکھا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ میں لیموں سے میھٹا شربت بنا رہا ہوں۔ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ طوفان شاہین کی وجہ سے عمان کے ساحلی علاقوں کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اتوار کو عمان کے قومی ادارہ برائے حادثات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ الرسیل کے مقام پر طوفان سے پہاڑ گرنے کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ اس حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔