عرب یوم زراعت پرالاحسا کا کھجور میلہ
الاحسا ،اکتوبر۔عرب دْنیا میں ہرسال 27 ستمبر کو’زراعت‘ کا دن منایا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں بھی یہ دن مختلف زرعی سرگرمیوں کی شکل میں منایا جاتا ہے۔ اس بار سعودی عرب میں ’ایگری کلچر ڈے‘ الاحسا کے کھجور میلے کی شکل میں منایا جا رہا ہے۔کھجور میلے میں کسانوں اور دیگر شہریوں کی دلچسپی کے لیے کئی نوعیت کی سرگرمیاں کی گئیں۔ الاحسا میں کھجور میلے کو کھجوروں میں سرمایہ کاری کرنے، کھجور سے محبت کرنے اور کسانوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ کے طورپر پر دیکھا جاتا ہے۔ میلے میں جہاں الاحسا کی درجنوں اقسام کی عالمی معیاری کھجوروں کی نمائش کی گئی وہیں وزارت زراعت پانی اور ماحولیات کی مشرقی شاخت کے زیراہتمام کھجوروں کی کاشت کاری اور اس کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے پروگرامات منعقد کیے گئے۔سعودی عرب کے نائب وزیر برائے زراعت انجینیر منصور المشیطی نے ڈائریکٹرجنرل عرب ایگری کلچر ڈویلپمنٹ پروفیسر ابراہیم بن آدم الدخیری نے کھجور میلے میں الاحسا کے نوجوانوں کی کجھوروں کی کاشت میں دلچسپی کو اجاگر کیا۔اس سلسلے میں عرب تنظیم برائے زرعی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم بن آدم الدخیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہرکوئی زرعی مصنوعات سے زیادہ سے زیادہ قیمت حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتا ہے۔ میں نے اس تہوار میں جو کچھ دیکھا وہ درخت کے تمام حصوں میں ان مختلف اقسام سلسلوں کی ترقی میں سخت محنت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ کام قابل تعریف ہے۔ یہ حقیقی ترقی ہے جو کھجور کی ترقی کی زنجیر میں کام کرنے والے پروڈیوسروں اور ان سب کو چلاتی ہے۔اس موقعے پرمشرقی صوبے میں وزارت ماحولیات اور پانی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر عامر المطیری نے تبصرہ کیا کہ الاحسا گورنری میں سب سے اہم تقریب کے لیے کھجور میلے کا آغاز عرب ممالک کے کسانوں کے لیے ایک جشن سے کم نہیں۔