ولبھ نگر ضمنی انتخابات میں ٹکٹ کے لئے گہماگہمی

جے پور، اکتوبر۔راجستھان میں ولبھ نگر اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں ٹکٹ کے لئے کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی، بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان سیاسی گہماگہمی بڑھ گئی ہے۔30 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور 8 اکتوبر آخری تاریخ ہے تاہم ابھی تک کسی سیاسی جماعت نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔بی جے پی نے ولبھ نگر اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کوانچارج بنایا ہے جبکہ چتور گڑھ کے رکن پارلیمنٹ سی پی جوشی کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔ کانگریس کی جانب سے ضلع کے انچارج وزیر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس کو یہاں انچارج بنایا گیا ہے۔ جنتا سینا کے صدر اور سابق ایم ایل اے رندھیر سنگھ بھینڈر یہاں سے دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور وہ خود دوبارہ انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں۔ولبھ نگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس بی جے پی اور جنتا سینا کے درمیان سہ رخی لڑائی ہونی طے ہے اور اگر بی جے پی کانگریس میں ٹکٹ کے تعلق سے عدم اطمینان ہوا تو یہاں کی جدوجہد کثیرالجہتی ہوسکتی ہے۔اس درمیان پہلی بار یہاں ٹکٹ کے لیے کُرابڈ میول علاقہ میں جاری گہماگہمی نے تینوں ہی سیاسی جماعتوں کی نیندیں اڑادی ہیں۔ قبائلی سب ریزن والا کرابڈ گزشتہ سال ہی نئی پنچائت سمیتی بناہے۔ کرابڈ پنچایت سمیتی میں میول علاقہ کی 18 گرام پنچایتیں ہیں۔ یہاں کے باشندوں کے لئے ٹی ایس پی علاقہ ہونے کے ساتھ قبائلی لوگوں کے علاوہ دیگرلوگوں کے لئے کوئی سیاسی موقع نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں سب کی توجہ ایم ایل اے سیٹ پر ہے اور وہ یہاں کے باشندے کو کسی بھی حالت میں ایم ایل اے بنانا چاہتے ہیں۔کانگریس میں ٹکٹ کے لئے دعویداری پیش کررہے پریتی کور، دیویندر سنگھ شکتاوت، کوبیر سنگھ، جنتا سینا کے رندھیر سنگھ بھینڈر اور بی جے پی کے ٹکٹ کے اہم دعویدار بھنور لال بھٹ اور ادئے لال ڈانگی سبھی ولبھ نگر اور بھینڈر علاقوں سے ہیں۔ کانگریس میں دعویداری پیش کررہے بھیم سنگھ چنڈاوات کرابڈ میول سے ہیں اور وہ پچھلے طویل عرصے سے علاقے کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ دوسری طرف جنتا سینا اور بی جے پی دونوں ہی اسی علاقے سے اپنی برتری بڑھاتے ہیں۔ یہاں کانگریس پیچھے رہ گئی ہے، ایسی صورت حال میں اگر علاقائیت کی ہوا کی وجہ سے بھیم سنگھ چنڈاوت نے کانگریس ٹکٹ نہ ملنے پر تال ٹھونکی تو وہ بی جے پی اورجنتاسینا کوتونقصان پہنچائیں گے ہی ولبھ نگر علاقہ میں بھی کانگریس پارٹی کے ووٹ میں سیندھ لگادیں گے۔

 

Related Articles