نائیڈو نے کولمبیا کو بین الاقوامی سولر الائنس سے جڑنے کی دعوت دی

نئی دہلی , یکم اکتوبر۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کولمبیا کو بین الاقوامی سولر الائنس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارما، کیمیکلز، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل جیسے شعبوں میں تجارت بڑھانے کے امکانات ہیں۔مسٹر نائیڈو سے جمعہ کو نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پرکولمبیا کی وزیر خارجہ مارتھا لوسیا رامریز نے ملاقات کی اور مختلف دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب صدر نے کہا کہ لمبیا کے ساتھ ہندوستان اپنے گہرےتعلقات کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارما، کیمیکلز ، ٹیکسٹائل ، آٹوموبائل جیسے شعبوں میں کاروبارکے امکانات بڑھانے کو کہا۔ نائب صدر نے کولمبیا کو انٹرنیشنل سولرالائنس میں شمولیت کی دعوت دی۔ بین الاقوامی سولرالائنس ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی پہل ہے۔ محترمہ مارتھا نے مسٹر نائیڈو کو کولمبیا آنے کی دعوت دی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ عالمی مشکلات کے باوجود دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

Related Articles