پانچ صدیوں پرانا خواب ہوا شرمندہ تعبیر وزیراعظم نے فلک شگاف نعروں کے درمیان کیا رام مندر تعمیر کا بھومی، ملک بھر میں جشن کا ماحول رام مندر کی تعمیرکا آغاز ملک کو جوڑنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، وزیراعظم نریندر مودی کا تقریب سے خطاب
وزیراعظم نے فلک شگاف نعروں کے درمیان کیا رام مندر تعمیر کا بھومی، ملک بھر میں جشن کا ماحول
اجودھیا ۵ اگست (یو این آئی) سیہ ور رام چندر کی جے اور جے سیا رام کے نعروں کیساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے اجودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر کے لئے پہلی اینٹ رکھنے کے بعد مذہبی پیشواؤں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آج ، یہ نعرہ صرف اجودھیا میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رام جنم بھومی پوجن کرنے کے موقع پر کہا کہ رام مندر کی تعمیر ملک کو جوڑنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔مسٹرمودی نے مندرکی تعمیر کے آغاز کے موقع پر بھومی پوجن یا ایک سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی۔سونے کے ریشمی کرتے اور سفید دھوتی میں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دریا کے کنارے واقع اجودھیا پہنچے تھے – یہ 29 سالوں میں ان کا پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے جذباتی لہجے میں کہا کہ کئی دہائیوں کا انتظار ختم ہونے سے اہل ہند جذباتی ہو گئے ہیں۔ کروڑوں لوگوں کو یہ یقین نہیں تھا کہ وہ یہ دن اپنی زندگی میں دیکھیں گے۔ برسوں سے ، ہمارے رام للہ ایک خیمے کے نیچے رہتے تھے ، اب وہ رام بھکتوں کے تعمیر کردہ ایک عظیم الشان مندر میں مقیم ہوں گے۔ آج رام جنم بھومی آزاد کرا لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مندر کے ساتھ صرف نئی تاریخ نہیں لکھی جارہی ہے۔ بلکہ تاریخ خود کو دوہرا بھی رہی ہے۔ جیسے پتھروں پر شری رام لکھ کر رام سیتو بنایا گیا ویسے ہی گھر گھر سے گاؤں ۔گاؤں سے سے عقیدت سے پوجی شلائیں۔ یہاں توانائی کو ذریعہ بن گئی ہیں۔پورے ملک کے دھاموں اور مندوں سے لائی گئی مٹی اور ندیوں کا پانی وہاں کے لوگوں ،وہاں کی تہذیت اور وہاں کے جذبات آج یہاں طاقت کا ذریعہ بن گئے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ مندر کے بننے کے بعد اجودھیا کی صرف خوبصورتی میں ہی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اس علاقے کا پورا معاشی تانابان بھی بدل جائے۔ یہاں ہر علاقے میں نئے مواقع پیداہوں گے۔ پوری دنیا سے لوگ یہاں آئیں گے۔اور ماتا جانکی کا درشن کریں گے۔مسٹر مودی نے کہارام مندر ہماری تہذیب ، عقیدے،قومی جذبے کا مظہر بنے گا۔ اور یہ مندر کروڑوں۔کروڑوں لوگوں کی اجتماعی عزم مصمم کا بھی مظہر ہوگا۔انہوں نے کہا کہآج بھی ہندوستان کے باہر درجنوں ایسے ملک ہیں جہاں ،وہاں کی زبان میں رام کتھاآج بھی مروج ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آج ان ممالک میں بھی کروڑوں لوگوں کو رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہونے سے بہت خوشی ہورہی ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک انڈونیشیاہے۔ وہاں رامائن کے کئی روپ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ وہاں بھی رام پوجے جاتے ہیں۔ اور لوگوں کا ان میں عقیدہ ہے۔ دنیا کے کونے کونے میں رام کے ماننے والے بستے ہیں۔اجودھیا میں بننے والا رام مندر صرف ہمارے لئے نہیں پوری انسانیت کو ترغیب دیتا رہے گا۔ کیونکہ رام تو سب کے ہیں ،رام تو سب میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے دلتوں۔پچھڑوں،قبائلیوں وسماج کے ہر طبقے نے آزادی کی لڑائی میں گاندھی جی کا تعاون کیا تھا اسی طرح سے آج ملک کے لوگو ں کے تعاون سے رام مندر کی تعمیر کا یہ کام شروع ہوا ہے۔
mسٹر مودی نے کہا کہ جورام تلسی اور کبیر کے وقت سے بھجنوں میں یقین رکھتے ہیں وہی تحریک آزادی کے وقت میں مہاتما گاندھی کے جملوں میں ملک کے باشندوں کو طاقت فراہم کررہے ہیں۔ جن کی قربانی،اور جدوجہد سے آج یہ ممکن ہو پایا ہے میں ان تمام کو سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کی وجہ سے بھومی پوجن کا یہ پروگرام متعدد حدود وقیو اور صبروتحمل کے درمیان ہورہا ہے۔رام کے کام میں جس تحمل کی مثال پیش کی جانی چاہے۔ملک نے ویسی ہی مثال پیش کی ہے۔ نیز ایسے ہی صبر وتحمل کا مظاہرہ ہم نے اس وقت بھی کیا تھا جب سپریم کورٹ نے اپنا تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔ ہم نے تب بھی دیکھا تھا کہ کیسے سبھی ملک کے باشندوں نے امن کے ساتھ سبھی کے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئےسلوک کیا تھا۔ آج بھی ہم ہر طرف یہی تحمل دیکھ رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہاآپ بھگوان را م شکتی کو دیکھئے ،عمارتین تباہ کردی گئیں۔وجود مٹانے کی کوشش بھی ہوئی لیکن رام آج بھی ہمارے من میں بسے ہیں ہماری تہذیب کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے اتنے بڑے کام اور رام مندر کی سنگ بنیاد کے لئے ان کا انتخاب کیا۔ کروڑوں لوگوں کو اس بات کا یقین نہیں ہورہا ہوگا کہ وہ اپنے جیتے جی اس کام کو شروع ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ جس طرح سے 15اگست کا دن اس تحریک اور شہیدوں کے جذبات کا مظہر ہے ٹھیک اسی طرح سے رام مندر کے لئے کئی کئی صدیوں تک پیڑھیوں نے کوشش کی ہے۔ آج کا یہ دن سی جدوجہد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہامیرا سوبھاگیہ ہے مجھے ٹرسٹ نے تاریخی پل کے لئے مدعو کیا۔ میرا آنافطری تھا۔ آج تاریخ رقم کی جارہی ہے۔ آج پورا ہندوستان جذباتی ہے۔ ہر ایک کے من میں خوشی ہے۔ وزیرا عظم نریندر مودی نے اپنے خطاب سے پہلے رام مندر کا پانچ روپئے کا پوسٹل اسٹیمپ جاری کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ،آنندی بین پٹیل نے کرناٹک سے بھیجی گئی لکڑی سے بنائی گئی شری رام کی مورتی تحفۃََ دیا۔