نوجوت سنگھ سدھو آج وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی سے ملاقات کریں گے
چنڈی گڑھ، ستمبر۔پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کی درخواست پرنوجوت سنگھ سدھو آج تقریباً تین بجے چنڈی گڑھ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کھل کر بات کریں گے۔ انہوں نے آج ٹویٹ کیا اور بتایا کہ وہ آج وزیراعلیٰ کی دعوت پر آج چنڈی گڑھ جا رہے ہیں۔ وہ مل کر اپنے دل کی بات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ اپنی شکایات کو دور کریں گے۔کل انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیوہوکر اپنے استعفیٰ کی اصل وجہ بتائی تھی ، جس میں کچھ داغی وزراء اور افسران کو ذمہ داری سونپے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سچ اور حق کے لیے ایک طویل لڑائی لڑتا آرہا ہوں ان سےبالکل سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ ایسے سسٹم کودوبارا کھڑانہیں کیا جاسکتا، اس لئے لڑوں گا اوراڑوں گا بھی ، چاہے اس کے لئے کتنی بھی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔اس کے بعد ہائی کمان نے اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی قیادت اوروزیراعلیٰ کو اس معاملے سے نمٹنے اورحل کرنے کی ذمہ داری سونپی اورمسٹر چنی نے کہا تھا کہ اس کی مسٹر سدھو سے فون پر بات ہوئی ہے۔ موقع ملنے پر وہ ان سے بات کریں گے۔