بھاؤنا گاؤلی پی ایم ایل اے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب

ممبئی ، ستمبر۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 4 اکتوبر کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں شیو سینا کی رکن اسمبلی بھاؤنا گاؤلی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ای ڈی پہلے ہی اس سے متعلقہ فرم کے خلاف جاری تحقیقات میں شیو سینا رکن اسمبلی بھاؤنا کے قریبی ساتھی سعید خان کو گرفتار کر چکی ہے۔مہاراشٹر کے ایوت محل-واشیم لوک سبھا حلقہ سے پانچ بار شیوسینا کی رکن رہنے والی بھاؤنا سے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے پوچھ گچھ کی ہے۔سعید خان محترمہ بھاؤنا کی والدہ شالینیتائی گاؤلی کے ساتھ مہیلا اتکرش پرسٹھان نامی فرم کے ڈائریکٹر ہیں۔ فرم 2019 میں رجسٹرڈ کرایا گیا تھا اور اس سے پہلے یہ ایک ٹرسٹ تھا جس کے رکن پارلیمنٹ اور اس کی والدہ ممبر تھیں۔ای ڈی حکام کو شبہ ہے کہ ٹرسٹ کو کمپنی میں تبدیل کرنے کے لیے چیریٹی کمشنر کے دفتر میں جعلسازی کی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس فرم کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایوت محل-واشیم رکن اسمبلی بھاؤنا سے وابستہ ٹرسٹ میں تقریبا 17 کروڑ روپے کی بے قاعدگی پائی گئی ہے۔ ایک سماجی کارکن ہریش ساڈا نے حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ بھاؤنا گاؤلی نے نیشنل کوآپریٹو ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) سے بالاجی سہکاری پارٹیکل بورڈ نامی فرم کے نام پر 10 سال کے لیے 43.35 کروڑ روپے قرض لیا تھا لیکن اسی نام کی فرم حقیقت میں نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ محترمہ بھاؤنا کی فرم بھاؤنا ایگرو پروڈکٹس اینڈ سروسز لمیٹڈ کے حوالے سے مبینہ طور پر ایسی ہی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ اس کمپنی کے لیے اس نے دو بینکوں سے 7.5 کروڑ روپے قرض لیا ہے۔ کمپنی کو بعد میں ان کے پرائیویٹ سیکرٹری کو 7.09 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔

Related Articles