ڈیزل ایک بار پھر 25 پیسے اور پٹرول 20 پیسے مہنگا
نئی دہلی، ستمبر۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا اثر گھریلو مارکیٹ پر نظر آرہا ہے جہاں ڈیزل مسلسل تیسرے دن 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دنوں بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں میں سے چار دن میں ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 89.57 روپےفی لیٹر اور پٹرول 101.39 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو 20 پیسے فی لیٹر، اتوار کو 25 پیسے، پیر کو 25 پیسے اور پھر منگل کو بھی 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح پانچ دنوں میں سے چار دنوں میں 95 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی تھی اور اس کے بعد یہ 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھا لیکن آج اس میں بھی 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.57 روپے فی لیٹر رہا۔امریکہ کے تیل ذخائر کے تین سال کی کم ترین سطح پر آنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی بنی ہوئی ہے، کل ٹریڈنگ کے دوران یہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پیر کے روز بریٹ کروڈ 79 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کر کے 79.53 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ بڑھ کر 75.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔