یوپی:57فیصدی آبادی کی ٹیکہ کاری

لکھنؤ:ستمبر.اترپریش میں کورونا ٹیکہ کار کا کام رفتار پر ہے ابھی تک ریاست میں 57فیصدی آبادی کو عالمی وبا کورونا سے بچاو کے لئے کم سے کم ایک خوراک لگائی جاچکی ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج یہاں ٹیم 9کے ساتھ کورونا انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریاست 10کروڑ 39لاکھ 55ہزار ویکسین لگا کر ملک میں ٹیکہ کاری کے معاملے میں سرفہرست ہے۔ پیر کو ایک دن میں 36لاکھ 68ہزار 183ٹیکے لگائے گئے۔یہ ملک کے کسی ریاست میں ایک دن میں لگائے گئے سب سے زیادہ ٹیکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے سلسلے میں عوام الناس میں بیداری آئی ہے۔ اب اترپردیش میں 8کروڑ 42لاکھ 80ہزار لوگوں نے ٹیکے کی پہلی خوراک لے لی ہے۔ یہ ٹیکے کے مستحق آبادی کا 57فیصدی ہے۔دوسری خوراک لگنے کے لئے خصوصی مہم کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں منصوبہ بند کاروائی کئے جانے کی ضرورت ہے۔یوگی نے کہا کہ لگاتار کوششوں سے کورونا کی دوسری لہر پر بنے موثر کنٹرول کے درمیان عام زندگی تیزی سے معمول پر آرہی ہے۔ریاست کے 31اضلاع میں ایک بھی کورونا کا مریض نہیں ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 74ہزار 632نمونوں کی ٹیسٹنگ میں 63اضلاع میں انفکشن کا ایک بھی کیس نہیں ملا ہے۔ریاست میں محض 18نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس مدت میں 14مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 177ہوگئی ہے۔ جبکہ 16لاکھ 86ہزار 726ریاستی باشندے کورونا کی جنگ جیت چکے ہیں۔اب تک 7کروڑ 81لاکھ 42ہزار 992نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں پازیٹیو شرح 0.01فیصدی سے بھی کم اور ریکوری شرح 98.8فیصدی ہے۔

 

Related Articles