ہمیں خوشی ہے کہ ہم ابھی بھی ٹورنامنٹ میں برقرار ہیں : لوکیش راہل

شارجہ ، ستمبر- کنگز پنجاب کنگز کے کپتان لوکیش راہل نے اتوار کی رات سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف محض پانچ رنز کی جیت کے بعد کہا کہ اس جیت سے انہیں حوصلہ ملا ہے کہ ان کے گیندباز حریف ٹیم کو آوٹ کرسکتے ہیں ۔ راہل نے میچ کے بعد کہا، ہم گزشتہ دو ۔ تین سال سے کچھ دلچسپ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ہولڈر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین کرکت کھیلی۔ پہلے ایک اوور میں انہوں نے دو وکٹیں لیں اور پھر شاندار بلے بازی کی۔ یہ ایک ایسی پچ تھی جہاں بڑے شاٹ کھیلنا مشکل تھا۔ ہم اور 30-20 رن بنانا چاہتے تھے۔ ایسی جیت سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں کہ ہم چاہے کیسی بھی صورتحال میں ہو، ہمارے گیندباز حریف ٹیم کو آوٹ کرسکتے ہیں۔ محمد شامی نے بہترین شروعات کی اور وہ ایک بہترین گیندباز ہیں۔ پنجاب کی جانب سے میچ میں 24 رن پر تین وکٹ لینے والے لیگ اسپنر روی بشنوئی نے کہا کہ اس کارکردگی کے بعد ٹیم کافی خوش ہے۔ پہلی اننگز کے بعد راہل نے کہا کہ ہم کم اسکور کے باوجود میچ جیت سکتے ہیں۔ میرا ہدف یہی تھا کہ میں ایک طے شدہ جگہ پر ہی گیندبازی کروں اور میں ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ابھی بھی ٹورنامنٹ میں برقرار ہیں‘‘۔

Related Articles