کسانوں کی آمدنی میں 60 فیصد اضافہ ہوا : رمیش چند

نئی دہلی ، ستمبر۔ نیتی آیوگ کے رکن رمیش چند نے آج کہا کہ مودی حکومت کے دوران ملک کے کسانوں کی آمدنی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مسٹرچند نے ایف سی سی آئی کے زیراہتمام ایگریکلچر کیمیکلز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایک سرکاری سروے میں مودی حکومت کے دوران کسانوں کی آمدنی میں 60 فیصد اضافہ کا پتہ چلا ہے ۔ حکومت نے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا زراعت کے ماہرین نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں کسانوں کی آمدنی دگنی ہوئی ہے ، لیکن انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ برسوں میں کاشتکاری سے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔ فصلوں کی منیمم اسپورٹ پرائس میں زیادہ اضافہ سے کسانوں کی آمدنی بہتر ہو سکتی ہے ، لیکن اس کے لیے صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی ، جس سے دوسری چیزوں پر اثر پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کو بڑھانے میں کیمیکلزکا اہم کردار رہا ہے اور کیمیکلز کے استعمال سے ہم الگ بھی نہیں ہو سکتے۔ زراعت میں کیمیکلز کا استعمال متوازن انداز میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے بہترین کاشتکاری کے لیے کیمیائی اور نامیاتی طریقہ کار کو ایک ساتھ لیکر چلنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا نے صرف نامیاتی کاشتکاری کا استعمال شروع کیا ہے ، جس کا نتیجہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ یہ تجربہ سری لنکا کے لیے مہلک ثابت ہوا ہے۔

Related Articles