آنند گری ودیگر کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل
پریاگ راج:ستمبر۔ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کے شاگردآنندگری، ہنومان مندر کے پجاری آدھیا تیواری کو آج عدالت نے 14دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے میں گرفتار یوگ گروہ آنندگری اور بڑے ہنومان مندر کے پجاری آدھیا تیواری سے ایس آئی تی گذشتہ کئی گھنٹوں سے پوچھ گچھ کررہی تھی۔ ایس آئی ٹی نے بدھ کی شام چار بجے دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا۔ سی جے ایم ہریندر تیواری نے ملزمین کو 14دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔قابل ذکر ہے کہ اکھاڑہ پریشد کے صدر نے سوسائڈ نوٹ میں آنند گری، آدھیا تیواری اوران کے بیٹے سندیپ تیواری کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے 12صفحات کے سوسائڈ نوٹ میں اکثر مقامات پر انہیں تینوں پر ہراسانی کا الزاام لگایا تھا۔