باکسر عامر خان کو کرونا قوائد کی مبینہ خلاف ورزی پر امریکی پرواز سے اتار دیا گیا
نیویارک،ستمبر۔پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کے مطابق انہیں امریکن ائیر لائنز کی ایک پرواز سے کرونا قوائد کی مبینہ خلاف ورزی پر جہاز سے اتار دیا گیا ہے۔ باکسر کے مطابق ائرلائن کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔باکسر کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ "ایک مسافر کی جانب سے ماسک اوپر نہ ہونے کی شکایت پر پولیس نے انہیں اور ان کے ساتھی کو امریکی پرواز سے اتار دیا۔”سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اس ویڈیو میں عامر خان نے بتایا کہ "وہ امریکا کی کولوراڈو سپرنگز میں ٹریننگ کے لئے جارہے تھے مگر اب ان کو دوبارہ سے اپنے سفر کے لئے بکنگ کروانا پڑ رہی ہے۔””واقعے پر دلی دکھ ہے، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔”ائیرلائن کے ایک ترجمان کے مطابق کمپنی کی کسٹمر ریلیشن ٹیم باکسر سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ میں ان کا موقف لیا جاسکے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان اور ان کے ساتھی پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔