ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم
نئی دہلی ، ستمبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے، جبکہ شفایابی کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے۔دریں اثنا ، ہفتے کے روز ملک میں 85 لاکھ 42 ہزار 732 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 80 کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 331 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30،773 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار 163 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38،945 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 71 ہزار 167 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 8481 سے گھٹ کر تین لاکھ 32 ہزار 158 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 309 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،44،838 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.68 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.99 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہےکیرالہ فی الحال کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8084 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے ، جس سے ان کی تعداد 1،81،411 رہ گئی ہے۔ وہیں 27،266 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 42،83،963 ہوگئی ہے ، جبکہ 143 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 23،439 ہوگئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 530 سے گھٹ کر 51،472 رہ آ گئے ہیں جبکہ 80 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1،38،469 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3841 لوگوں کی صحت یابی سے کورونا سے آزاد ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 63،28،561 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال کیسز 404 ہیں جبکہ شفایاب مریضوں کی تعداد 14،12،980 ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے 25،085 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز گھٹ کر 15،783 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں دوسرے دن بھی 14 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 37،587 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29،13،713 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 50 سے بڑھ کر 16،893 ہوگئی ہے اور مزید 22 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 35،310 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 25،91،480 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کیسز کی تعداد 14،653 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20،08،639 جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی موت سے کل اموات 14،061 ہو گئی ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 7967 پر رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 12 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18،641 ہو گئی ہے اور اب تک 15،34،406 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 5148 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک یہاں 3903 افراد ہلاک اور 6،54،230 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے 332 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اب تک کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9،91،150 ہو گئی ہے۔ یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13،560 ہے۔پنجاب میں ایکٹیو کیسزسات سے بڑھ کر 316 ہو گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5،84،453 جبکہ 16،467 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں ، ایکٹیو کیسز 143 رہ گئے ہیں اور اب تک 8،15،490 مریض صحت یاب جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 10،082 ہوچکی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 161 سے بڑھ کر 14،456 ہو گئے ہیں ، جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 64،456 ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 259 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست بہارمیں کورونا کے فعال کیسز گھٹ کر 65 پر رہ گئے ہیں اور اب تک 7،16،158 لوگ کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ یہاں جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 9658 ہے۔