دیوالی میں دہلی میں پٹاخوں پر پابندی
کیجریوال حکومت نے پٹاکوں کے ذخیرے، فروخت اور استعمال پر لگائی روک
نئی دہلی ، ستمبر , دہلی حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دلی میں سبھی طرح کے پٹاخوں کے ذخیرے، فروخت اور ان کے استعمال پر پوری طرح سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے کہ اکہ دلی میں آلودگی کی خطرناک صورتھال کے پیش نظر گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی ہر طرح کے پٹاکوں کے ذخیرے، فروخت اور استعمال پر پابند لگائی جارہی ہے، جس سے لوگوں کی نزدگی بچائی جاسکے۔ وزیراعلی نے سبھی تاجروں سے اپیل کی کہ اس بات مکمل پابندی کو دیکھت ہوئے پٹاخوں کا کسی بھی طرح ذخیرہ نہ کریں۔ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نےکہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے سبھی کو ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ وہیں این جی ٹی نے بھی جہاں پر ہوا کی کوالٹی خراب یا بہت خراب کے زمرے میں ہے، وہاں کورنا کے دوران پٹاخوں کے ذخیرے، فروخت اور استعمال پر پوری پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ گزشتہ تین برسوں سے دیوالی کے دوران دہلی کی آلودگی کی خطرناک حالت کے پیش نظر سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ہر قسم کے پٹاخوں کے ذخیرہ ، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکے۔دیگر ٹویٹ میں ، وزیراعلیٰ نے کہا ’’پچھلے سال ، تاجروں کی طرف سے پٹاخوں کے ذخیرہ کرنے کے بعد آلودگی کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مکمل پابندی تاخیر سے لگائی گئی ، جس سے تاجروں کو نقصان ہوا۔ تمام تاجروں سے اپیل ہے کہ اس بار مکمل پابندی کے پیش نظر کسی بھی قسم کا ذخیرہ نہ کریں۔دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کل کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے مختلف متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ 21 ستمبر تک اپنے ایکشن پلان تیار کریں اور اسی بنیاد پر یہاں کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے سرمائی ایکشن پلان تیار کررہی ہے۔