ملک میں کورونا کے 35 ہزار نئے کیسز

نئی دہلی,ستمبر , ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے35 ہزار نئے کیسزدرج کئے گئے، جبکہ 37.5 ہزارسے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ۔ ملک میں جمعرات کو 67 لاکھ 58 ہزار 491 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائےاور اب تک 72 کروڑ 37 لاکھ 84 ہزار 586 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34،973 نئے کیسزسامنے آنےساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 74 ہزار 904 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 681 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 42 ہزار 299 ہو گئی ہے۔اس دوران ایکٹو کیسز 2968 کم ہو کر تین لاکھ 90 ہزار 646 رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 260 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،42،009 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.18 فیصد ، جبکہ شفایابی کی شرح 97.49 فیصد اور شرح اموات 1.33 فیصد ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 55 کم ہو کر 51364 رہ گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6308491 ہوگئی ہے ، جبکہ 55 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138017 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک کیس بڑھنے سے ایکٹو کیسز 415 ہو گئے ہیں ، جبکہ 35 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1412620 ہوگئی ہے۔ اس دوران اس وبا سے ایک مریض کی موت ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 25083 ہوگئی ہے ۔کیرالا میں ایکٹو کیسز 3134 کم ہو کر 236903 رہ گئے ہیں اور 29209 مریضوں کے صحتیاب ہو نے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4050665 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 125 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22126 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 66 کم ہو کر 17019 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں مزید 4 مریضوں کی موت ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37462 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2904683 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔تمل ناڈومیں ایکٹو کیسز 41 بڑھ کر 16221 ہو گئے ہیں اور 21 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35094 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2577646 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں ایکٹوکیسز کی تعداد 114 بڑھ کر 14624 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1997454 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 14 افراد کی موت ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی 13964 ہو گئی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 42 کم ہو کر 8246 ہو گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18539 افراد کی موت ہوگئی ہے اور اب تک 1527867 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 5470 ہوچکے ہو گئے، جبکہ اب تک 3891 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں 651425 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کےایکٹو کیسز396 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد990843 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 13558 ہو گئی ہے ۔پنجاب میں ایکٹوکیسز کم ہو کر 320 رہ گئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 584169 ہو گئی ہے جبکہ 16451 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 150 ہو گئی ہے اور اب تک 815331 مریض صحتیاب ہو چکے ۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 136 بڑھ کر 12440 ہو گئے اور کوروناسے نجات پانے والوں کی تعداد 56355 ہو گئی ہے اور مزید دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 231 ہو گئی۔ بہار میں کورونا کے ایکٹو کیسز 72 ہیں اور اب تک 716064 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے ، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 9658 ہوگئی ہے۔

Related Articles