کورونا پینڈامک، دیگر یورپی ملکوں کیمقابلے میں برطانیہ میں کلاس رومز زیادہ طویل عرصے بند
لندن,ستمبر, ایک نئے تجزیئے میں پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے دوران یورپ کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں برطانیہ میں سکولز اور کالجز کی زیادہ طویل بندش سے طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ لیبر پارٹی نے اس میں ناکامیوں کا الزام ایجوکیشن سیکرٹری گیون ولیمسن پر الزام لگایا اور کہا کہ براعظم میں صرف اٹلی میں اس سے زیادہ عرصے سکولز کو بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پارٹی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کوویڈ رسپانس ٹریکر کے تجزیئے میں کہا گیا کہ گزشتہ سال جنوری اور اس سال جولائی کے درمیان برطانیہ کے سکولز اور یونیورسٹیز نے صرف 44 فیصد دن مکمل بندش میں گزارے۔ تجزیئے میں سامنے آیا کہ صرف اٹلی میں اس سے زیادہ 48 فیصد دن مکمل بند رہے جبکہ آئرلینڈ 29 فیصد بندش کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ تجزیئے میں متوقع بندش کے ٹائم پیریڈز کومدنظر نہیں رکھا گیا۔ شیڈو ایجوکیشن سیکرٹری کیٹ گرین نے کہا کہ کویڈ 19 کرائسس سے نمٹنے میں کنزرویٹیوز کی ناکامی کے نتیجے میں بچوں کو دوسرے یورپی ملکوں کے مقابلے میں زیادہ طویل عرصے کلاس رومز سے باہر رہنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جب نیا سال شروع ہو رہا ہے تو گیون ولیمسن ایک بار پھر اپنا سر ریت میں دبا رہے ہیں اور وہ سائنٹیفک ماہرین کی ہدایات کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ اگر کوویڈ 19 کا تناسب بڑھتا ہے تو وہ سکولز کیلئے اسے سکولز کیلئے انتشار کا ماحول پیدا ہونے کا خطرہ ہے، کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پھیلائو کو کنٹرول میں رکھنے والے حفاظتی اقدامات میں نرمی کے بعد انگلینڈ میں ہزاروں طلبہ اس ہفتے کلاس رومز میں واپس آ رہے ہیں۔ انگلینڈ میں سکولز اور کالجز میں طلبہ کے گھلنے ملنے کو کم کرنے کیلئے گروپ ببلز میں نہیں رکھنا پڑے گا۔ آئسولیشن رولز میں نرمی کر دی گئی ہے اور اب چہرے پر ماسک لگانے کی ایڈوائس بھی نہیں ہے۔ ہیڈ ٹیچرز یونین نے متنبہ کیا ہے کہ اس سے سکول جانے کی عمر والے طلبہ میں انفیکشن کے پھیلائو کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف سکول اینڈ کالج لیڈرز کے جنرل سیکرٹری جیف بارٹن نے کہا کہ حکومت کے اقدامات ضرورت سے کم ہیں۔ اس کی فیصلہ سازی عموماً پریشان کن ہوتی ہے اور مسائل کھڑے کرتی ہے۔ اس کی گائیڈنس میں وضاحت کی کمی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرنز لینے سے قبل حکومت کے پالیسی فیصلوں میں سقم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناوائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے دوران سکولز اور کالجز کو مناسب طریقے سے سپورٹ نہیں کیا اور ان پر بہت زیادہ ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال دیا جو کہ ایجوکیشن ٹاسکس کے بجائے پبلک ہیلتھ سے متعلق تھیں۔