ممبر پارلیمنٹ سنیل منڈل کے بھائی کی لاش کو ٹرک سے برآمد
کلکتہ،- ستمبر ,بردوان ایسٹ سے ممبر پارلیمنٹ سنیل منڈل کے بھائی کارتک منڈل کی لاش ٹرک سے برآمد ہونے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔پولس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ یہ قتل ہے یا پھر خودکشی۔ پولس نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والا شخص ممبر پارلیمنٹ کے بھائی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ پیشے سے ڈرائیور تھا۔ وہ بیربھیم کے علم بازار میں رہتے تھے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ رکن پارلیمنٹ کو بھی پورے معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنابہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے سازش ہے۔تاہم اس واقعہ کے بعد ممبر پارلیمنٹ کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح کنکاسر منی بازار سے ملحقہ علاقے میں ایک شخص کی لاش ایک ٹرک سے برآمد ہوئی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ رکن پارلیمنٹ کے بھائی کی لاش ہے۔ اس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا اس واقعہ کے پیچھے کوئی سیاسی مسئلہ ہے۔پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ دریں اثنا، ابتدائی تفتیش میں پولس نے دعوی کیا ہے کہ موت زہر کی وجہ سے ہوئی ہے۔ شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ سنیل منڈل بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔مگر انتخابات کے بعد سے ہی وہ بی جے پی میں سرگرم نہیں ہے اور ادھیکاری کے خلاف بیان بھی دیا ہے۔