ویٹنگ لسٹ میں مریض 13 ملین تک پہنچ سکتیہیں، سالانہ10 بلین پاونڈ کی ضرورت ہے

راچڈیل،06 ستمبرعالمی وباء کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں ویٹنگ لسٹ میں موجود مریضوں کی تعداد 13ملین تک پہنچنے کا عندیہ دیتے ہوئے این ایچ ایس حکام نے 10بلین پائونڈ سالانہ فنڈنگ کا مطالبہ کردیا،این ایچ ایس کے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ویٹنگ لسٹیں 13ملین تک پہنچ سکتی ہیں جنہیں بغیر فنڈنگ کلیئر کرنے میں نہ صرف 7سال کا عرصہ درکار ہوگا بلکہ اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑینگے،مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑیگا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب حکومت اپنے اخراجات کے جائزہ کے طو رپر مستقبل کیلئے این ایچ ایس کی فنڈنگ کو حتمی شکل دینے کی تیاری کر رہی جسکا فیصلہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے متوقع ہے، این ایچ ایس کنفیڈریشن اور این ایچ ایس پروائیڈرجو این ایچ ایس تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ مریض موجودہ صورتحال میں حقیقی طو رپر خطرے میں ہیں حالیہ برسوں میں کینسر کے علاج اور دل کی دیکھ بھال سخت متاثر ہو سکتی ہے جبکہ ذہنی صحت کی خدمات میں پیش رفت فنڈنگ کے بغیر بہت پیچھے جا سکتی ہے انگلینڈ میں این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹ پہلے ہی 5.5ملین کی ریکارڈ سطح پر کھڑی ہے 3لاکھ سے زائد مریض گزشتہ ایک برس سے اپنے علاج کے منتظر ہیں مگر کورونا بحران کی وجہ سے انکی باری نہیں آئی اس ویٹنگ لسٹ کے اعدادو شمار بھی تیزی سے بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ لاکھوں لوگ جو وبائی مرض کے دوران تاخیر کا شکار ہوئے یا دیکھ بھال کے شعبہ جات سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے اب پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ماہرین صحت کی طرف رخ کرسکتے ہیں، کورونا بحران کے دوران کوویڈ 19کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کی غرض سے این ایچ ایس حکام نے آپریشنز‘ سکین‘ اور مریضوں سے ملاقاتیں منسوخ کر کے ساری توجہ اور وسائل کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کر دیے تھے مریضوں کی بہت بڑی تعداد کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف سے ہی ہسپتالوں کا رخ کرنے سے گریزاں تھی این ایچ ایس کنفیڈریشن اور این ایچ ایس پراوئیڈرز کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس کو اب اس بیک لاگ سے نکلنے کے لیے اگلے تین سالوں کے لیے ہر سال خطیر سرمایہ کی ضرورت ہوگی تاکہ ویٹنگ لسٹ میں موجود مریضوں کو کلیئر کیا جا سکے بیماری مریضوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے‘ عارضی عملہ کی خدمات حاصل کرنے‘ پی پی ای کٹس کی وسیع پیمانے پر خریداری‘ اور کورونا کی وجہ سے آئسولیشن میں جانے والے طبی عملہ کے متبادلہ عملہ کا انتظام کرنے کیلئے بھاری اخراجات کی ضرورت ہوگی مذکورہ فنڈ 40 نئے ہسپتالوں کی تعمیر اور سماجی دیکھ بھال میں اصلاحات کے حکومتی منشور کے وعدوں کو پورا کرنے کے ساتھ این ایچ ایس ٹیسٹ اور ٹریس اور کوویڈ ویکسین جیسے جاری اخراجات کو پورا کرنے کے علاوہ ہونے چاہیں۔

Related Articles